Imran Khan got married , claims secretly married

Imran Khan turned to her partner took the UK , claims secretly married
 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک کی ایک اہم سیاسی شخصیت اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی برطانیہ پلٹ خاتون صحافی سے شادی کی اطلاعات گذشتہ دنوں منظرعام پر آئی تھیں لیکن دونوں فریقین نے دعویٰ مسترد کردیا تھالیکن خبر دینے والے اینکر نے معافی یا کسی بھی قسم کی غلط فہمی کا اظہار تاحال نہیں کیا اور اب ایک مرتبہ پھر ایک مقامی اخبار نے بتایاکہ عمران خان نے برطانیہ پلٹ خاتون سے نکاح کرلیاجس کا علم صرف عمران خان کے چند قریبی افراد کو ہے اور نئے سال کے پہلے مہینے میں باضابطہ اعلان اور رخصتی متوقع ہے ۔ 
’روزنامہ خبریں ‘کے مطابق برطانیہ پلٹ خاتون کے ساتھ یہ عمران خان کی دوسری شادی ہے اور رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالی برطانیہ پلٹ خاتون کے دو بچے بھی ہیں لیکن یہ کیسا اتفاق ہے کہ ایک ایسا نیک کام جس کی تشہیر کرنے میں کوئی مذاحقہ نہیں، اس کو بتانے سے گریز کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان برطانیہ پلٹ خاتون کے ساتھ نکاح کی رسم پہلے ہی ادا کردی ہے اوراب صرف رسمی طور پر اس شادی کا اعلان کرنا باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اہم شخصیت کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالی خاتون کا طرز زندگی مکمل طور پر تبدیل ہوگیا ہے اور وہ مذہب کی جانب رغبت اختیار کرگئی ہیں ،اس اہم فیصلے کے متعلق سیاسی شخصیت نے صرف چند قریبی رشتہ داروں کو آگاہ کیا لیکن عوامی سطح پر اس کا اعلان نئے سال کے پہلے ماہ میں کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یادرہے کہ دھرنے میں عمران خان نے نئے پاکستان میں شادی کرنے کا اعلان کیاتھا جس کے کچھ عرصے بعد ایک معروف صحافی اپنے پروگرام میں رشتے کی بات کی تھی ، فریقین نے رشتے کی خبریں مسترد کردی تھیں لیکن مذکورہ اینکر نے اپنی غلط فہمی یا ذرائع کی ناپختگی کا اعتراف کیا اور نہ ہی پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے کوئی جارحانہ اقدام سامنے آیا۔
Previous Post Next Post