حاملہ عورت پر آسمانی بجلی گرنے کا عجیب و غریب نتیجہ

(23:18)

نیویارک (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک حاملہ خاتون پر آسمانی بجلی گرگئی لیکن معجزاتی طور پر اس کے پیٹ میں موجود بچی محفوظ رہی لیکن ایک اور کرشمہ یہ ہوا کہ اس ننھی بچی (جو کہ اب ایک سال کی ہوچکی ہے) کے سر کے بال سیدھے کھڑے رہتے ہیں اور ان میں ہلکا سا کرنٹ بھی پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ قریبی اشیاءکی طرف لپکتے ہیں۔ کمبرلی گورڈن نامی اس بچی کے والدین کنڈرا اور ای ان اس وقت آسمانی بجلی کا شکار بن گئے جب کمبرلی کی پیدائش میں صرف دو ہفتے باقی تھے۔ اس حادثے کی وجہ سے کینڈرا کو فوراً ہسپتال لے جایا گیا جہاں آپریشن سے کمبرلی کی پیدائش ہوئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے علم کے مطابق اب تک صرف 11 حاملہ عورتوں پر آسمانی بجلی گرنے کا واقع ہوا ہے اور ان میں سے صرف پانچ کے بچے زندہ بچ پائے۔ کینڈرا کی بچی زندہ سلامت تو بچ گئی لیکن اس کے دماغ پر بجلی کے اثرات کی وجہ سے وہ ابھی تک بیٹھنے کے قابل نہیں ہوئی اور اسے کھانا نگلنے میں بھی دقت پیش آتی ہے اور سب سے عجیب بات اس کے بال ہیں جو ہر وقت یوں سیدھے کھڑے رہتے ہیں گویا ان میں سے برقی رو گزررہی ہو، کمبرلی کے والد نے اس کے دلچسپ بالوں کی وجہ سے اسے ”فلیش“ کا نام دے دیا ہے۔

Previous Post Next Post